پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ جسے جان کر بے روزگار خوش ہو جائیں گے، پاکستانیوں کو قطری حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ایسا کام کرنے کا فیصلہ جسے جان کر بے روزگار خوش ہو جائیں گے، پاکستانیوں کو قطری حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی قطر کی حکومت نے ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کی حکومت نے 8 ممالک میں ویزا مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ممالک کے شہریوں کے لیے قطر کے سفر کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔ قطر ویزا مرکز کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور سفری اجازت نامے کے حصول میں درپیش مشکلات کو دور کیا جائے گا۔قطر میں اس وقت تقریبا ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی محنت کش کام کررہے ہیں اور وہاں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان میں قطری سفارت خانے نے وزارت سمندر پار پاکستانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔کام کے خواہش مند پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان سے باقاعدہ ملازمت کا معاہدہ کیا جائے گا۔ نیز قطری مالکان اور آجروں کی جانب سے غیر ملکی ملازمین کے استحصال کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ 2022 کا فٹ بال کا ورلڈ کپ قطر میں ہوگا اور اس لیے بھی وہاں ملازمت اور کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع سامنے آئیں گے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…