منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کوخطے کے دیگر ممالک پر سبقت حاصل ،مارکیٹنگ پر توجہ دی جائے’ غیر ملکی خریداروں کی گفتگو

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کو اعلیٰ معیار اور جدت کی وجہ سے خطے کے دیگر ممالک پر سبقت حاصل ہے ، پاکستانی کارپٹ کی پوری دنیا میں مانگ ہے تاہم رابطوں کے فقدان اور موثر مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے کارپٹ انڈسٹری لاکھوںڈالر کی ایکسپورٹ سے محروم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ ، برطانیہ، آسٹریلیا،چین ،ناروے سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے خریداروں اور مندوبین نے

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈا یکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے موقع پر کیا ۔ تین روزہ نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ناہید اختر نے کیا جبکہ اس موقع پر گروپ لیڈر عبد الطیف ملک ،چیئرمین پی سی ایم ای اے کے محمد نعیم ساجد ، نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن ، چیئرمین کارپٹ انسٹی ٹیوٹ سعید خان ، کوارڈی نیٹر ریاض احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر ٹڈیپ ناہید اختر نے کہا کہ موجودہ حالات میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا نا گزیر ہے اور ایسی نمائشیں اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ٹڈیپ کی جانب سے اس طرح کے ایونٹس کیلئے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا گیا ہے ۔ پاکستانی کارپٹ مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد الطیف ملک چیئرمین نعیم ساجد اورسینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمن نے کہا کہ تین روزہ عالمی نمائش نہ صرف پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کیلئے تقویت کا باعث بنے گی بلکہ اس سے معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ۔غیر ملکی خریداروں کی جانب سے نمائش میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جس سے کارپٹ مصنوعات کے بڑے پیمانے پر سودے ہونے کا امکان ہے ۔عہدیداروں نے کہا کہ کارپٹ کی صنعت کا حکومت پر انحصار نہیں ، یہ پاکستان کی سب سے سستی کاروباری صنعت ہے ،اگر حکومت سرپرستی کرے تو کارپٹ انڈسٹری لاکھوں ڈالر زکما سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ چین میں پاکستانی کارپٹ کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والے چند سالوں میں چین پاکستان کی کارپٹ انڈسٹر ی کیلئے بڑی مارکیٹ ثابت ہوگا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…