پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی ، اسلام آباد کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے ڈیم کی تعمیر شروع کرنیکا اعلان ،شمالی ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں تین نئی اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیاں بھی بنائی جائیں گی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے رواں مالی سال میں ڈاڈھوچہ ڈیم (dadhocha dam) کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ رواں مالی سال میں اس کی تعمیر شروع کی جائے گی جوکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا اور

اس کیلئے 6ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔پنجند بیراج کی بحالی اور جلال پور کینال سسٹم کی تعمیر کا آغاز بھی رواں سال شروع کیا جائے گا جس سے ضلع بہاولپور اور رحیم یار خان کے 1.6ملین رقبے کو پانی کی یقینی فراہمی اور ضلع جہلم اور خوشاب کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار نئے رقبے کو آبپاشی کی سہولت میسر ہوگی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شمالی ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں تین نئی اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں قوموں کی ترقی میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں ہی بنیادی کردار ادا کرتی ہیں لیکن صوبہ پنجاب میں بدقسمتی سے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیوں کا فقدان ہے اس بات کو مد نظررکھتے ہوئے موجودہ مالی سال میں شمالی ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں تین نئی اعلیٰ معیارکی یونیورسٹیوں کی فزیبلٹی سٹڈی کروائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کالجز کے معیار کو بہتربنانے کیلئے ماڈل کالجز بنائے جارہے ہیں جس کے بعد مرحلہ وار جامع پالیسی کے تحت تمام کالجز کو ماڈل کالجز میں تبدیل کردیاجائے گا ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…