پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے نیب آفس پیش ہو کر بیان قلمبند کروادئیے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) خواجہ سعد رفیق ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے نیب آفس پیش ہو کر بیان قلمبند کروادئیے  مسلم لیگ (ن)کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب آفس پیش ہوکر بیان قلمبند کروادئیے ۔بتا یا گیا ہے کہ نیب لاہور نے ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں

خواجہ برادران کو کو طلب کیا تھا اور دونوں نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں نیب کی 3رکنی تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق سے الگ الگ تحقیقات کی اور دونوں بھائی ایک گھنٹے تک نیب دفتر میں رہے۔ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر خواجہ برادران ہائیکورٹ سے پہلے ہی عبوری ضمانت کراچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادران پر پیراگون سٹی میں حصہ دار ہونے کا الزام ہے جب کہ ان پر پیراگون سٹی کے ذریعے آشیانہ اقبال سے فوائد لینے کا بھی الزام ہے۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق اس سے قبل بھی 3 مرتبہ نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں اور ان کی جانب سے نیب سوالنامے کا جواب بھی جمع کرایا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس سے قبل نیب نے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں دفتر سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…