پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ایم این اے آٖفتاب جہانگیر اور ایم پی اے رابستان خان میں جھگڑا،بات بڑھ گئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر اور رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کے درمیان تلخ کلامی تصاد م میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد ایم این اے اپنے کوآرڈی نیٹر کے کے ساتھ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں جاری احتجاج چھوڑ کر واپس چلے گئے ۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ واقعہ کے حقائق جان کر پارٹی کی جانب سے باقاعدہ موقف دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 سے منتخب آفتاب جہانگیر اور

صوبائی اسمبلی کے حلقہ 122 سے منتخب رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کراچی کے علاقے سرجانی، تیسر ٹاون پہنچے جہاں قبضہ مافیا کے کارندے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔کے ڈی اے کا عملہ سیکٹر 6 سی میں زمین کی پیمائش کرنے پہنچا تھا۔احتجاج کرنے والے افراد سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں نے خطاب کیا اور معاملہ سلجھانے کی یقین دہانی کرائی ۔احتجاج سے واپسی پر ایم پی اے رابستان خان کے ساتھیوں کی آفتاب جہانگیر سے تلخ کلامی ہوئی،تلخ کلامی کے دوران رابستان خان کے حامیوں نے مبینہ طور پر آفتاب جہانگیر کے ساتھی پر حملہ کیا اور انہیں مارنے کی کوشش کی اور آفتاب جہانگیر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔صورت حال کو دیکھ کر آفتاب جہانگیر اپنے کوآرڈی نیٹر کے ہمراہ علاقے سے چلے گئے ۔اس ضمن میں ایم پی اے رابستان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے ۔مجھے کسی چیز کا علم نہیں ہے ۔دوسری جانب ایم این اے آفتاب جہانگیر کا کہنا ہے کہرابستان خان کے لوگوں نے میرے پی اے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس ضمن میں کراچی ڈیویژن کے صدر خرم شیرزمان نے کہا کہ اصل حقائق جاننے کے بعد ہی کوئی موقف دے سکیں گے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…