پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مریم جیل جا سکتی ہیں توعلیمہ خان کا بھی حساب دیں‘‘ شہبازشریف کی گرفتاری پرپی ٹی آئی حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( وائس آف ایشیا) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مریم جیل جا سکتی ہیں تو علیمہ خان کا بھی حساب دیں،نیب کے پیچھے نیازی کا ہاتھ ہے،ضمنی انتخاب میں شہبازشریف کی گرفتاری پرلینے کے دینے پڑ گئے، ہمیں اقتدارمیں آنے کی جلدی نہیں،ابھی اپوزیشن کا مزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج مسلم لیگ ن کے حق میں ہیں۔

شہبازشریف کی گرفتاری کی صورت میں آپ کا بغض سامنے آگیا۔ لیکن عوام سن لیں ، نیب کے پیچھے نیازی کا ہاتھ ہے۔ نیب کے پیچھے نیازی ہے اورکچھ نہیں ہے۔ شہبازشریف کی گرفتاری پرنیازی صاحب کولینے کے دینے پڑگئے۔ ان کا خیال تھا کہ شہبازشریف کو دھر لو، ضمنی انتخابات جیت جائیں گے۔عمران خان کوجھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم جیل جا سکتی ہیں تو علیمہ خان کی آف شورکمپنیوں کا بھی حساب دیں۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں احتساب کا ادارہ بند کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شیشے کے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ ہم اسمبلی میں احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان کو کیا ڈر تھا کہ ہمارے کہنے پراجلاس نہیں بلایا؟ وقت گزرنے دیں ان کے وعدوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجائے گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن کیساتھ ہی نیازی صاحب کے یوٹرنزکا احتساب شروع کردیا۔ ہمیں اقتدارمیں آنے کی جلدی نہیں۔ ابھی ہمیں اپوزیشن کا مزہ لینے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیشن بن گیا۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کوغریبوں کی ریڑھیاں اٹھانے سے پہلے بنی گالا کا قبضہ نظر نہیں آتا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ احتساب کا عمل بنی گالہ سے شروع ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج آج زمین بوس ہو گیا ہے۔ مشرف دور میں 10سال تک نیب کی پیشیاں بھگتتا رہا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، اٹک کا قلعہ بھی دیکھا ہے۔ نیازی صاحب کومشورہ دیتا ہوں نیازی صاحب کام کی طرف دھیان دیں۔ کیونکہ عوام گیدڑبھبھکیاں نہیں سنتے، عوام حکومت کے کام دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…