بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نےجھاڑو پھیر دیا،4اداروں کے سربراہوں سمیت 6اعلیٰ افسران برطرف کر دئیے گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت نے اسٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنر اور نیشنل بینک سمیت 4 بینکوں کے سربراہان کو عہدوں سے برطرف کردیاہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے متعدد مالیاتی اداروں کے اعلی عہدے داروں کو برطرف کردیا ہےبرطرف کیے گئے افراد میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمس الحسن، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور سی ای او سعید احمد، صدر و سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود، صدر و سی ای او

فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا، صدر و سی ای او ایس ایم ای بینک احسان الحق، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)کے ارکان ڈاکٹر شہزاد عنصر اور ڈاکٹر محمد سلیم شامل ہیں۔برطرف کردہ افسران کی جگہ زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شیخ امان اللہ کو بینک کا قائم مقام صدر، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی سی ای او اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ایس ایم ای بینک دلشاد علی احمد کو قائم مقام صدر و سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…