اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خاتون ہو یا مرد!موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار،اب زیادہ سے زیادہ کتنے افراد کو بٹھایا جاسکے گا؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)لاہور میں موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افرادکیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد بھی نہیں بیٹھ سکیں گے۔ بچوں کو سکول لانے لیجانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔

موٹر سائیکل ،رکشوں اورسکول وینز میں اوولوڈنگ پرجرمانہ ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک رولز پر عمل درآمد کے لیے کیس کی سماعت جسٹس علی اکبر قریشی نے کی۔ سی ٹی او نے لاہور ہائیکورٹ میں ہیلمٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی، سی ٹی او نے بتایا کہ شہر میں اب تک ایک لاکھ 71 ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے کئے گئے، مال روڈ پر22 ہزار سے زائدبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ مال روڈ پر 99فیصدشہریوں نے ہیلمٹ کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیڈ انجری میں70 فیصد حادثات کی کمی کا سہرا سی ٹی او لاہور کو جاتا ہے اور سی ٹی او کو شاباش بھی دی۔ ہائیکورٹ نے ہیلمٹ کا نفاذ مال روڈ سے بڑھا کر شہر میں عملدآمد کروانے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب موٹر سائیکل پر 2 سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھنے والے دونوں افراد پر ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا چاہے خاتون ہو یا مرد ۔بچوں کوسکول لانے لیجانے والی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گئی جس کے بعد مخصوص تعداد سے زیادہ بچے نہیں بیٹھ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…