ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ڈھائی مرلے کا گھراورکریم ٹیکسی چلا کر گزارہ کرنیوالی معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب کو بجلی کا اتنا بل بھجوادیا گیا کہ جان کر عمران خان کو بھی شرم آجائے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف تو ملک میں اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف عام عوام نا انصافی اور مہنگائی کے ہاتھوں بری طرح پس رہے ہیں ، ایسے میںآمریت کے خلاف ڈٹ جانیوالے معروف شاعرحبیب جالب کی صاحبزادی طاہر حبیب جالب بھی واپڈا والوں کی ’مہربانیوں‘کا شکار ہو گئی ہیں۔ طاہر حبیب جالب نے اپنےفیس بک اکائونٹ پر

اپنی ایک پوسٹ میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں اپنے ڈھائی مرلے کے گھر کے بل کا احوال بتایا۔ انہوں نے لکھا ”انتہائی پریشانی کا مقام ہے کہ میرا بجلی کا بل پچھلے دو مہینوں سے بہت زیادہ آ رہا ہے دو ماہ پہلے 63253 روپے بل آگیا اقساط کروائیں 22326 ہو گیا۔ اس ماہ جبکہ موسم پچھلے ماہ سے ہی بہت بدل چکا ہے پھر بھی 31267 آیا ہے پچھلے بقایا جات ملا کر اب موجودہ بل 78527 واجب الادا ہے۔میں اس وقت تقریباً اڑھائی مرلہ کے پورشن میں رہائش پذیر ہوں ، جہاں نارملی نا تو واشنگ مشین چلتی ہے نا ہی زیادہ استری۔ اے سی تو ویسے ہی چلاتے ڈر لگتا ہے سو بند رہتا ہے بس دیوار پر لگا ہے اور اپنے دل کو تسلی دی ہے کہ اے سی ہے ۔ میرے خیال میں اتنا بل بھیجنا بہت زیادتی ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ میں خود اپنا روزگار ’’کریم‘‘چلا کر مہیا کرتی ہوں۔ کہاں سے اتنا بل ادا کروں جو مزید قسطیں کروانے کے بعد ابھی بھی 27000 ہے مگر اگلی بار کے لیے پھر منہ کھولے ہوئے ہے۔میٹر چیک کرنے کی بھی درخواست دی ہے۔ میرے ساتھ یہ زیادتی پہلے بھی ہو چکی ہے کہ میرے میٹر میں کسی نے تاریں لگا کر میرے میٹر سے بجلی چوری کی اور مجھے یہی لگتا ہے کہ اب بھی بجلی چوری ہوئی ہے۔ آج قسطیں کروانے کے دوران جتنا عذاب برداشت کیا ہے بیان سے باہر ہے منت سماجت کر کر کے حالت پتلی ہو گئی ہے پھر بھی بل 27000 ، غریب آدمی کہاں جائے کیسا دور ہے کہ میرے جیسے سفید پوش لوگوں کا بھرم بھی جارہا ہے۔کہاں جاؤں کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…