اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حکومت کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی سمری بھیجی تھی جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 85پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔ بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی کے اجلاس میں
ہونا تھا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کی قیمتوں میں اضافے پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیر توانائی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا گیا جو کہ آئندہ اجلاس میں کیا جائےگا۔واضح رہے کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تو اس سے بجلی صارفین پر تقریباََ چار سو ارب روپے ماہانہ کا بوجھ ڈالا جائیگا ۔