ٹیکساس(این این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے دوران چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ بچے کی سالگرہ کے دوران خاندان کے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران ہوئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق فائرنگ ریاست ٹیکساس کے شہر ٹیفٹ میں بچے کی سالگرہ کے
موقع پر خاندان کے افراد میں جھگڑے پر ہوئی۔ مرنے والوں میں بچے کے دادا اور ان کے تین بیٹے شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں بیس سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔