منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات میں 23.12فیصد اضافہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران روپے کے اعتبار سے برآمدات میں 23.12 فیصد اضافہ ہوا ہے ، ستمبر2018 کے پہلے ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کی قدر10فیصدگرگئی تھی جبکہ دسمبر2017 سے اب تک روپے کی قدرمجموعی طور پر30فیصد کم ہوئی ہے ، پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ میں برآمدی آمدنی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 5ارب20کروڑ ڈالر کے مقابلے میں صرف20 کروڑ ڈالر افزائش سے 5ارب 40 کروڑ ڈالر رہی ہے ۔

ٹیکسٹائل ماہرین کاکہناہے کہ اگر ویلیو ٹیکسٹائل خصوصا اپیرل سیکٹر کی کارکردگی شاندار نہ ہوتی تو مجموعی برآمدات مثبت کی بجائے منفی ہوتیں، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ماہ ستمبر2018 میں برآمدی آمدنی ستمبر2017 کی ایک ارب66کروڑ ڈالر کی نسبت ماہ بہ ماہ 3.55فیصد افزائش سے ایک ارب 73کروڑ ڈالر رہی ہے ، ماہرین کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافے سے برآمدی سیکٹر زیادہ متاثر نہیں ہوگا ،توقع ہے اکتوبر کے برآمدی آمدنی کے اعدادوشمار کافی بہتر ہونگے ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…