کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 7 روپے 67 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 134 روپے بلند ترین سطح اور اختتامی قیمت 131 روپے 93 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر
کی قیمت خرید 4.2 روپے بڑھ کر 131 روپے ہوگئی جب کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 132 روپے رہی۔ اس کے علاوہ انٹر بینک میں یورو 10 روپے اضافے کے ساتھ 152 روپے، پاؤنڈ 12 روپے اضافے کے ساتھ 174 روپے اور اماراتی درھم 2 روپے مہنگا ہوکر 36 روپے کا ہوگیا۔