اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے والے ٹیکس نادہندہ گان کی فہرست مرتب ،تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 16 ہزار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں سرمایہ کاری کی۔لیکن ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں، جبکہ ان ہی میں سے کچھ ایسے
بھی ہیں جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر بھی نہیں ۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران 80 ہزار لین دین ہوئیں، جن کی کل مالیت ڈپٹی کمشنر ریٹ کے مطابق 8 سو ارب روپے ہے جبکہ اس کی حقیقی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مذکورہ اعداد و شمار ایف بی آر کے ذیلی ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی جانب سے مرتب کیے گئے۔