ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

این اے 131 ضمنی انتخاب! ن لیگی کارکنان کیساتھ کیا کیا جارہا ہے ؟حیران کن انکشاف کر دیا گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا عمل زور شور سے جاری ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131میں اس وقت پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ جس میں ن لیگ کے رہنما سعد رفیق جبکہ تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان کے درمیان تگڑا مقابلہ جاری ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و حلقہ این اے 131 سے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار انتخابی نتائج کو کل تک برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم نے دھاندلی روکنے کیلئے اپنے پولنگ ایجنٹ کی اچھی طرح تربیت کی ہے،سیاسی انتظام پر لوگ آج اپنا رد عمل دیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131میں لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق نے گرلز ہائی اسکول ڈیفنس میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ضمنی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو انتخابی مہم کے دوران شدید مشکلات کا سامنا رہا،کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ میری اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری کی افواہ پھیلائی گئی، تمام ہتھکنڈوں کے باعث سیاسی انتقام پر عوام آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے میں تربیت کا فقدان ہے، مگر ہم نے مبینہ دھاندلی کی روک تھام کے لیے اپنے پولنگ ایجنٹس کو چوکنا رکھا ہوا ہے، اس بار انتخابی نتائج میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہے، نیب کی جانب سے پاسپورٹ منسوخ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، ہم کہیں نہیں بھاگ رہے،جس نے پکڑنا ہے اپنا شوق پورا کرلے، کیونکہ زیادتی کا بدلہ اب عوام ہی چکائینگے، اور رزلٹ آنے کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…