سکھر(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی ملک پر8بلین ڈالرز کا قرضہ بڑھ گا،وزیراعظم عمران خان کا پاکستان10روپے کی روٹی15 روپے کا نان یہ ہے نیا پاکستان کے علاوہ کچھ نہیں۔ہفتہ کے روز ایک تقریب سے خطاب میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،مگر عوام سے چھپ کر اور دھوکے
میں رکھ کر حکومت قرضہ لینے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس پہنچ گئی،حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس جانے نہ جانے کی کشمکش میں ہماری معیشت ڈوب گئی اور حکومت اقتدار سنبھالے ابھی50دن ہی ہوئے ہیں لیکن ملک پر قرضہ8بلین ڈالرز تک بڑھ گیا ہے،مہنگائی سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا،مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی،کیا لوگوں نے اس وجہ سے عمران خان کو ووٹ دیئے تھے کہ وہ گیس ،پٹرول مہنگا کردیں،عوام کو ریلیف نہ دیں۔