کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر7 روپے 68 پیسے اضافے سے 131 روپے 93 پیسے پرجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 20 پیسے اضافے کے بعد 132 روپے 50 پر بند ہوا۔کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 68 پیسے اضافے سے 131 روپے 93 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے
20 پیسے اضافے کے بعد 132 روپے 50 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے 50 پیسے اضافے سے 151 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں پانڈ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 172 روپے ہوگئی ہے۔ درھم کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 35 روپے 50 پیسے ہوگئی۔ ریال کی قیمت 70 پیسے اضافے سے 34 روپے 5 پیسے پر آگئی۔