بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صوبہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں خسرہ کیخلاف ملک گیر مہم کل سے شروع کی جائیگی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (این این آئی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں بھی خسرہ کے خلاف ملک گیر مہم کل15 اکتوبر بروز پیرسے شروع کی جارہی ہے جو مسلسل بارہ روز جاری رہ کر 27اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائیگی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خسرہ کے خلاف اپنی نوعیت کی اس منفرد بارہ روزہ مہم کے دوران خیبر پختونخواہ میں9 ماہ سے لے کر

پانچ سال سے کم عمرتک کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤکی ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے 5387 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی اور ضلعی سطح پر محکمہ صحت اور انتظامیہ نے باہمی تعاون سے منظم اور مؤثرمنصو بہ بندی کرلی ہے ۔صوبہ خیبرپختونخواہ میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس کے باعث بچوں کی اموات کے واقعات میں تیزی سے اضافہ سامنے آنے کے بعداس مہم کو شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے جس کے لئے منسٹری آف ہیلتھ پاکستان‘ صوبائی محکمہ صحت اور معاون اداروں یونیسف‘ گلوبل ویکسین الائنس (GAVI ) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) وغیرہ کے اشتراک سے متعلقہ عملہ کی تربیت‘ ویکسین کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو پہلے ہی صوبائی اور ضلعی سطح پرختمی شکل دی جاچکی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق رواں سال اب تک خسرہ سے 23 بچوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ یہ مہم صوبہ سرحد سمیت ملک کی سطح پر ہوگی جو کل 15 ؍اکتوبر سے شروع ہو کر بارہ روز مسلسل جاری رہے گی اور 27 ؍اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس بارہ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں پندرہ ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تین کروڑ 20 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی۔ یہ ٹیکے 9 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائے جائیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق اس مہم پر پانچ ارب روپے خرچ ہوں گے تاہم ان اخراجات کا پیشتر حصہ معاون ادارے یونیسف اور گلوبل ویکسین الائنس (GAVI )فراہم کریں گے۔ اس مہم میں محکمہ صحت کے علاوہ محکمہ تعلیم اورسوشل ویلفیئر وغیرہ کی خدمات بھی لی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو ٹیکے لگائیں گے تاکہ کوئی بچہ رہ نہ جائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…