بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’اسے چلنے دو، یہ اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارے گا‘‘ نواز شریف دو ماہ بعدکیا کرنیوالے ہیں، انہوں نے عمران خان بارے کیا پیشگوئی کی تھی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے؟حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسے چلنے دو ،عمران خان اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارے گا، نواز شریف نے میٹنگ میں پارٹی رہنمائوں کو کیا ہدایت دے دی ہیں، حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں خاتون صحافی و اینکر مہر عباسی نے سوال کیا کہ کیا میاں نواز شریف حکومت پر اپنی تنقید کو ضابطے میں رکھ رہے ہیں، اور فرنٹ فٹ پر آکر

نہیں کھیل رہے کیا اس کی وجہ شہباز شریف کی گرفتاری ہے کیا یہ شہباز شریف سے کوئی بدلہ لے رہے ہیں یا کوئی ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے؟حامد میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف بہت سوچ سمجھ کر چل رہے ہیں، اور انہوں نے بہت کم بولنے کی جو پالیسی اختیار کی ہے یہ ان کی منصوبہ بندی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیانیہ غلط ثابت ہو گیا ہے ، نواز شریف کا بیانیہ صحیح ثابت ہو گیا ہے اور نواز شریف بہت سوچ سمجھ کر چل رہے ہیں اور آج سے ایک دو ہفتے قبل انہوں نے نجی محفل میں کچھ پیش گوئیاں کی تھیں اور ان کی پیش گوئیاں حرف بہ حرف صحیح ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ عمران خان کو کام کرنے دو ، اس کو تنگ نہ کرو، یہ بہت جلد خود اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے گا۔ کاشف عباسی اور محمد مالک نے پروگرام میں جو باتیں کی ہیں اس دوران مجھے نواز شریف کی یہ باتیں یاد آرہی تھیں۔ میری یہ بات آج آپ لکھ لیں اور لکھ کر جیب میں ڈال لیں کہ ڈیڑھ دو ماہ بعد آپ لوگ پریشان ہو جائیں گے کہ نواز شریف اتنے گھن گرج کے ساتھ سامنے آئیں گے اور ان کا انداز نہایت جارحانہ ہو گا۔ اور اس پر عمران خان وزیراعظم کے طور پر ردعمل نہیں دینگے بلکہ وہ بھی اپوزیشن لیڈر کی طرح ردعمل دینگے اور مجھے لگ رہا ہے کہ آنیوالا وقت پاکستان کی سیاست میں بہت تلاطم خیز ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…