جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ملکی برآمدات کی شرح میں 4.6 فیصد اضافہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات کی شرح میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان بیور آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمدات کی شرح میں زیادہ اضافے کی کوششوں کے باجود مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صرف 4.6 فیصد اضافہ ہوسکا۔ برآمدات کی شرح میں یہ اضافہ مالی مشکلات ختم کرنے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

بڑھتی ہوئی درآمدات کے بعد بھی ٹیکسٹائل، کپڑوں کی برآمدات میں اضافہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں روپے کی مد میں برآمدات کی شرح میں 23.12 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال زرمبادلہ کی شرح میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں برس ستمبر کے پہلے ہفتے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر اس وقت 138 روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس دسمبر سے اب تک روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ رواں برس جولائی سے ستمبر تک کے عرصے میں برآمدات 5 ارب 40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ تاہم برآمدات کی شرح میں ستمبر کے مہینے میں 3.55 فیصد اضافے کے بعد گزشتہ برس کے مقابلے میں 1 ارب 66 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 73 کروڑ دالر تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب درآمدات اور بجٹ خسارے کی شرح میں 1.61 فیصد کمی سے 8 ارب 87 کرور ہوگئی، گزشتہ برس یہ 9 ارب ایک کروڑ تھی۔ عداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارے کی رفتار میں رواں برس کچھ کمی آئی ہے، اگر دیگر مہینوں میں بجٹ خسارے کی یہی شرح رہتی ہے تو بیرونی شعبے میں حکومت کو نئے مواقع مل سکتے ہیں۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 18-2017 میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15.8 فیصد کی اعلیٰ ترین سطح 37 ارب 60 کروڑ تک پہنچ گیا تھا۔ حکومت ملکی درآمدات کو کم کرنے کیلئے کوشاں رواں برس اگست سے اقتدار میں آنے والی حکومت بڑھتے ہوئے درآمداتی اخراجات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کی کوشش میں ہے جو گزشتہ برس 18 ارب 50 کروڑ کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تمام موجود فورمز سے مایوسی کے بعد آخر کار حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا۔ برآمدات اور ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں سب سے اہم ہیں،کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر موجودہ حکومت کے لیے ایک اہم معاشی چیلنج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…