ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے شہباز شریف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کو گرفتار کر لیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ، ڈاکٹر مجاہد کامران کی نشاندہی پر سابق پانچ رجسٹرار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، آج (جمعہ ) احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کو تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

مجاہد کامران نے گزشتہ روز نیب دفتر لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا اور بعد ازاں باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ۔ان کے خلاف انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران پر مبینہ طور پر یونیورسٹی میں خلافِ ضابطہ 550 افراد کی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔اس کے علاوہ ان پر اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو غیرقانونی طور پر یونیورسٹی لاء کالج کی پرنسپل تعینات کرنے، من پسند طلباء کو وظائف دینے اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دینے جیسے بھی الزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران کی نشاندہی پر نیب نے یونیورسٹی کے سابق 5رجسٹرارزکو گرفتار کر لیا ہے جن میں ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر ، ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈاکٹر کامران عابد ،داکٹر راس مسعود اور امین اطہرشامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی بھرتیوں میں اہم کردار ادا کیا۔نیب کی جانب سے ملزما کو آج (جمعہ ) احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…