ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست! اسلا م آباد ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ سنا دیا جس پرن لیگی رہنما کو بھی یقین نہ آیا،عدالت نے کہاں جانے کا کہہ دیا؟

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے 15 روز کیلئے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کیے گئے ہیں ٗہم نے 15 دن کی حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ یہاں سے 45 منٹ کی دوری پر ہے، حفاظتی ضمانت کے لیے وہاں سے رجوع کیوں نہیں کیا؟اس پر سعد رفیق کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بڑی مشکل سے یہاں تک پہنچے ہیں، وہاں گئے تو گرفتار کرلیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کل لاہور میں پریس کانفرنس کرکے یہ یہاں پہنچ گئے، آپ کو سائیکل پر جانا ہے جو اتنے دن مانگ رہے ہیں۔سعد رفیق کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد پہنچنے پر کال اپ نوٹس جاری ہونے کا معلوم ہوا۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے سعد رفیق کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔سابق وزیر اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے۔واضح رہے کہ نیب خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے اور انہیں اس حوالے سے کئی بار طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…