جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

کیا یہ ہے نیا پاکستان؟؟؟ ڈپٹی سپیکر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ،سر عام دن دہاڑے کیا کرتے رہے؟شہری دیکھ کر ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (سی پی پی )ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ہیوی بائیک پر کوئٹہ کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کوئٹہ کی سڑکوں پر ہیوی بائیک پر گشت کرتے رہے۔قاسم سوری کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی ہے۔

لیکن ایسے میں قاسم سوری نے ہیوی بائیک پر بیٹھ کر قانون کی دھجیاں بھی اڑائیں کیونکہ قاسم سوری نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھااور نہ ہی ہیوی بائیک کے فرنٹ پر نمبر پلیٹ تھی۔قاسم سوری ٹریفک قوانین کو خاطر میں لائے بغیر ہیوی بائیک کی سواری کے مزے لوٹتے رہے۔جب کہ ٹریفک پولیس نے بھی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ قاسم سوری بغیر پروٹوکول کے سفر کرتے رہے تاہم ان کو ٹریفک قوانین پر بھی عمل کرنا چاہئے۔کیونکہ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے۔خیال رہے حال ہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چلان کا آغاز کیا گیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300 روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سی500 جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔تاہم اتنا زیادہ چالان ادا کرنا غریب شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔ شہری قانون کی پابندی کرنے کی بجائے منفی رویہ اپناتے ہیں۔ متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو جب ٹریفک کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے چالان کیا جاتا ہے تو وہ آپ سے باہر ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…