پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

العزیزیہ ریفرنس ٗنیب کے تفتیشی افسر پر طویل جرح 6 دن بعد مکمل ٗ کیانواز شریف کو کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیس میں پھنسایاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی نیب کے تفتیشی افسر پر طویل جرح 6 دن بعد مکمل ہو گئی، آخر ی گواہ پر جرح مکمل ہوتے ہی العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں استغاثہ کے تمام 22 گواہان کے بیانات اور جرح کا عمل مکمل ہو گیا ہے،

نیب شواہد مکمل ہونے سے متعلق حتمی بیان جمعرات کو دیگا۔آخری گواہ پر جرح مکمل ہوتے ہی العزیزیہ سٹیل ریفرنس میں استغاثہ کے تمام 22 گواہان کے بیانات اور جرح کا عمل مکمل ہو گیا ہے ٗنیب تفتیشی افسر محبوب عالم نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ انہوں نے آزادانہ تفتیش نہیں کی، نواز شریف کو کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیس میں نہیں پھنسایا۔ تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ چوہدری شوگر مل اور دیگر کمپنیوں کی مالیت اور خالص منافع سے متعلق ریکارڈ حاصل نہیں کیا ٗ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے جے آئی ٹی کو بتایا تھا کہ حسن نواز ، حسین نواز اور حمزہ شہباز کو اخراجات دادا سے ملتے رہے، کسی گواہ نے ایسا بیان نہیں دیا کہ العزیزیہ اسٹیل مل قائم کرنے کیلئے فنڈز حسین نواز نے فراہم کئے۔نیب آئندہ سماعت پر شہادتیں ریکارڈ کرانے کا عمل مکمل ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کریگا۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا بیان پہلے ریکارڈ کرنے کی استدعا پر خواجہ حارث نے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوا تو ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، پہلے طے ہوا تھا دونوں ریفرنس ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔ جج ارشد ملک نے کہا سپریم کورٹ سے مزید مہلت ملنے کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی  سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی نیب کے تفتیشی افسر پر طویل جرح 6 دن بعد مکمل ہو گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…