ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان نے ن لیگ کو ووٹ د یئے ، فواد چوہدری کااعتراف ، حیرت انگیز انکشافات، بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چوہدری غلام سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کے درمیان مقابلہ تھا۔تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ

مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے تھے۔سیینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو توقع سے زیادہ 3 ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف کو 4 ووٹ کم پڑے تھے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے(ن)لیگ کو ووٹ دیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے (ن) لیگ کو ووٹ دینے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دینے والوں میں پارٹی میں شامل ہونے والے کچھ آزاد ارکان بھی ہوں، دنیا مطلب کی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی درخواست پر شہباز شریف کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی صرف متحدہ عرب امارات کی 3 ہاؤسنگ کالونیوں میں 10 ہزار جائیدادوں کا پتا لگالیا ہے اور ان کالونیوں میں پاکستانیوں کی جائیداد کی مالیت 9 ارب ڈالر کے قریب ہے، باری سب کی آئے گی۔انہوں نے کہا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جن شرائط پر پیسے مل رہے تھے، ان پر ہم نہیں لے سکتے تھے، ہم نے اپنے اسٹریٹیجک اور اکنامک مفادات کو دیکھا اور نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے قرضہ حاصل کرنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…