اسلام آباد(نیوزڈیسک )ڈپریشن ایک خطرناک ذہنی کیفیت ہے جس میں ذہنی اور جسمانی خطرات دونوں ہی شامل ہیں اورعموماً یہ انسان کے دماغ پراداسی کی صورت میں حملہ آور ہوتا ہے اگر اس کا بروقت سدباب نہ کیا جائے تو یہ مجموعی طورآپ کے مزاج میں تبدیلی لا کر آپ کی زندگی کو منتشر کر کے رکھ دیتا ہے تاہم اب اس کو آسان گھریلو نسخوں کے ذریعے کافی حد تک قابو کیا جاسکتا ہے۔دودھ شہد اور سیب کا استعمال: روزانہ ایک گلاس دودھ میں شہد ملا کراس کے ساتھ سیب کھانا آپ کے موڈ میں خوشگوار تبدیلی لاتا ہے اور آپ اس کےذریعے ڈپریشن پر کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔ان میں الائچی کا استعمال: 2 بڑی الائچی لے کرانہیں پیس کر اس کا پاوڈربنا لیں اور پھرگرم پانی کے ایک گلاس میں ملا کراس میں چینی ڈال کراس کا استعمال دن میں دو مرتبہ کریں اس کے ذریعے ڈپریشن پرقابو پایا جاسکتا ہے۔اسی طرحگلاب کے پتے: اگرآپ کسی ذہنی دباو کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ محسوس کررہے ہیں توتازہ گلاب کے پتوں کوایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اوراس میں چینی ملا کرپی لیں آپ کو ڈپریشن سے چھٹکارا مل جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں