کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12روپے 75 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 136 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد گیس ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ اضافہ سے مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پہلے ہی کہا تھا کہ پرانے قرضوں کی مد میں 15 فیصد روپے کی قدر گرائی جائے جسکا رزلٹ گزشتہ روز حکومت کی جانب آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ روز جانے کے اعلان کے بعد منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12روپے 75 پیسے اضافہ ہوا، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی1100پوائنٹس سے زائد کا اضافہ اور 100 انڈیکس میں 39000 پوائنٹس کی سطح پر بحال رہی ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گاجسکا آزالہ عوام کو کرنا پڑے گامعاشی ماہرین شاہد حسین صدیقی ،ڈاکٹر اکرام الحق اور قیس اسلم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تو حکومت آئی ایم ایف جائے گی تو انکی سفارشات اور شرائط کو بھی پورا کرنا ہو گاجسکے بعد ڈالر کی قیمت میں 150روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہو گا اور روپے کی قدر بھی مزید گرے گی اور تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کا طوفان بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں کی مد آئے گا۔