ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

وٹامن ڈی اور ہڈیوں کی کمزوری کا آپس میں کوئی تعلق نہیں : تحقیق

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ، برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ وٹامن ڈی پر مبنی دوائیوں اور سپلیمینٹس کو ہڈیوں کی کمزوری، بھربھرے پن کے خاتمے، دمے، درد، دانتوں کے امراض، موٹاپے اور ڈپریشن کو قابو پانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی اور ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھرے پن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

تحقیق کے مطابق انتہائی عمر رسیدہ اور انتہائی کم عمر افراد کے علاوہ وٹامن ڈی کی دوائیوں اور سپلیمینٹس کا دیگر عمر کے افراد پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، یہ سمجھنا غلط ہے کہ وٹامن ڈی لینے سے ہی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ سائنس جرنل ‘دی لینسٹ’ میں شائع نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق زیادہ تر بالغ افراد کی جانب سے وٹامن ڈی کی دوا لیے جانے کا انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔  وٹامن ڈی کی کمی ظاہر کرنے والی 5 علامات رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیق کے دوران ماہرین نے وٹامن ڈی پر ماضی میں ہونے والی 81 تحقیقات کا جائزہ لینے سمیت 50 ہزار سے زائد افراد کو کئی ماہ تک وٹامن ڈی کی خوراک دے کر نتائج معلوم کیے۔ ماہرین نے بتایا کہ وٹامن ڈی کے حوالے سے پائے جانے والے زیادہ تر خیالات 3 یا 4 دہائیاں پرانے ہیں، تاہم اب اس کے نتائج بدل چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر افراد پر وٹامن کی دوائیاں یا خوراک اچھے اثرات مرتب نہیں کرتیں اور بالغ افراد کو اس کا کم فائدہ ہوتا ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ان سپلیمینٹس اور دوائیوں کا زیادہ تر فائدہ یا تو انتہائی عمر رسیدہ یا پھر انتہائی کم عمر افراد کو ہوتا ہے، جن میں وٹامن ڈی کی نمایاں کمی پائی جاتی ہے۔  وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات ماہرین نے 10 سال سے بڑے اور 60 سال سے کم عمر افراد کو تجویز دی کہ وہ یہ سمجھنا چھوڑ دیں کے وٹامن ڈی کی دوائیاں یا سپلیمینٹ کھانے سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی یا انہیں جسم میں درد نہیں ہوگا۔ ماہرین نے واضح کیا کہ وٹامن ڈی کا ہڈیوں کی مضبوطی، جسم میں درد، دمے اور وٹامن ڈی کی کمی سے پید اہونے والی دیگر بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم ماہرین نے بتایا کہ وٹامن ڈی کی دوائیوں اور سپلیمنٹس کا ان افراد کو ضرور فائدہ پہنچتا ہے جن میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے اور ایسے افراد میں 4 سال سے کم عمر بچے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد شمار ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…