راولپنڈی (این این آئی) پاکستان نے 1300 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے والے غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر نے پاکستان نے پیر کو غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ۔
غوری میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی طرف سے کیا گیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ غوری بیلسٹک میزائل روایتی اور جوہری دونوں طرح کے ہتھیار 1300 کلو میٹر فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک، چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام ، سٹرٹیجک فورسز کے سینئر افسراناور سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین نے آرمی سٹرٹیجک فورسز کے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا ۔ اس تجربے سے پاکستان کی جوہری صلاحیت کوتقویت ملی ہے جس کا مقصد قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کے ذریعے امن اور استحکام کا حصول ہے ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے غوری میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکبا ددی ہے۔چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان نے 1300 کلو میٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے والے غوری بیلسٹک میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز ، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔