پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

برآمدات مستحکم کرنے کیلئے سٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی تیاری کیلئے مشاورت خوش آئند ہے‘شفیق اے نقی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات کو دوگنا کرنے کیلئے سٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک( ایس ٹی پی ایف)2103-2018کی تیاری کیلئے مشاورت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال میں ملکی برآمدات کو46ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف صنعتی شعبہ کے پیداواری اخراجات میں کمی

لانے سے ہی پورا ہوگا ،نئی تجارتی پالیسی2018-2023کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ان کی تجاویز شامل کی جائیں تاکہ نئی تجارتی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہو اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ صنعتی شعبہ کیلئے مہنگی ترین گیس و بجلی کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی برآمدات کمی کا شکار اور تجارتی خسارہ میں اضافہ ہورہا ہے اس لیے نئی تجارتی پالیسی میں صنعتی شعبہ کو مراعات کے ساتھ ساتھ گیس کی بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ برآمدات کا ہدف پورا ہوسکے اور نئی تجارتی پالیسی کامیابی سے ہمکنار ہواور حکومتی زرمبادلہ میں اضافہ سے ملک کو قرض لینے سے نجات مل سکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…