ا لپوری( آ ئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد نسیم نے بمقام کیمپ کورٹ سوات مشہور زمانہ قتل مقدمہ کا فیصلہ سنادیا، قاتل والدین مسماۃ نصیب رنڑا ، مسمیٰ نور محمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ۔تفصیلات کے مطابق موضع موتہ خان الپوری ضلع شانگلہ کے رہائشی میاں بیوی مسماۃ نصیب رنڑا و مسمیٰ نور محمد پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی سگی بیٹی بعمر تقریباََ 10/12 سال کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سانس بند کرکے قتل کیا تھا۔ جس پر
تھانہ الپوری میں مقدمہ علت نمبر 344سال 2017بجرم 302,109,201(ت پ) درج رجسٹر ہوا تھا۔ جس میں ملزمان بالا اور ملزم نور محمد کے بھائی مسمیٰ شیر محمد پر دعویداری ہوئی تھی۔ مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر گزشتہ روز محمد نسیم خان سیشن جج شانگلہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان نصیب رنڑا اور اسکے شوہر نور محمد کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جبکہ ملزم شیر محمد کو شک کا فائدہ دیکر مقدمہ سے بری کردیا۔