جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک انسٹاگرام سے بھی لوکیشن ہسٹری ٹریک کرنے کی خواہشمند؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں انسٹاگرام کے دونوں بانیوں نے اچانک کمپنی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ فیس بک انتطامیہ کی مداخلت پر خوش نہیں۔ اور ان کے جاتے ہی یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیس بک انسٹاگرام کو صارفین کے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کے حصول کے لیے استعمال شیئر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ایک صارف جین مینچون وونگ

نے ایسی سیٹنگز کو دریافت کیا ہے جس کی مدد سے فیس بک کسی صارف کے فون میں انسٹاگرام میں لوکیشن ہسٹری ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے استعمال کرسکے گی۔ گوگل نے بھی اس سے ملتا جلتا کام اینڈرائیڈ فونز میں میپس کے استعمال کے ساتھ کررکھا ہے۔ فیس بک ترجمان نے اس رپورٹ کی تردید یا تصدیق کرنے کیے بجائے یہ کہا کہ ابھی تک ہم نے اپنی لوکیشن سیٹنگز اپ ڈیٹس کو متعارف نہیں کرایا، جیسا آپ جانتے ہیں کہ ہم اکثر مختلف چیزوں پر کام کرتے ہیں جو کہ اکثر آزمائشی مراحل تک ہی محدود ہوتی ہیں۔ ترجمان انسٹاگرام میں فی الحال لوکیشن ہسٹری اسٹور نہیں ہورہی، مستقبل میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حوالے سے ہم لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ اس نئی سیٹنگز کی جو تصاویر سامنے آئی ہیں، ان سے لگتا ہے کہ یہ انسٹاگرام اور میسنجر دونوں میں ہوگی، جس سے فیس بک کو ان افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مدد ملے گی جو فیس بک کی مرکزی ایپ استعمال نہیں کرتے یا انسٹال نہیں کررکھی۔ تاہم یہ ممکنہ طور پر صارفین کی اپنی مرضی ہوگی کہ اس آپشن کا انتخاب کریں یا نہیں۔ فیس بک نے ایڈم موسیری کو انسٹاگرام کی قیادت سونپی ہے جو پہلے فیس بک نیوزفیڈ پر کام کرتے تھے، تو توقع کی جاسکتی ہے کہ دونوں ایپس میں اشتراک پہلے سے زیادہ نظر آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…