کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر محد ود پروٹوکول کا استعمال کیا، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، صوبائی کابینہ کے کسی بھی رکن نے وزیر اعظم کے پیشگی منع کر نے پر انکا استقبال نہیں کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جو کم پروٹوکول لینے کے عادی ہیں نے ہفتہ کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر انتہائی محدود پروٹوکول استعمال کیا ،وزیراعظم کی خواہش پر ائیرپورٹ پر صرف وزیرا علیٰ بلوچستان میر جام نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کابینہ اور صوبائی اسمبلی کے کسی بھی رکن کو ائیرپورٹ
آنے سے منع کیا گیاتھا جبکہ کوئٹہ سے روانگی کے وقت بھی وزیراعلیٰ اکیلے ہی انہیں رخصت کرنے گئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد پر پہلی بار زیادہ تر مصروفیات گور نر ہاؤس کی بجائے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں رہیں ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ کوئٹہ اس لیے بھی منفر د رہا کیونکہ طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم کی زیادہ تر مصروفیات گورنر ہاؤس کی بجائے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں تھیں اس سے پہلے وزرا اعظم کے تمام اجلاس اور بریفنگ گورنر ہاؤس میں ہوتی تھیں۔