بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے بعد شہباز شریف کے خلاف ایسا کیس کھلنے کی خبر آ گئی جس میں انکا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دیئے جبکہ انسداد دہشت کی عدالت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمات میں سرکاری افسران کو بھی طلب کرنے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں

سانحہ ماڈل ٹائون کی متاثرہ لڑکی بسمہ کی درخواست پر سماعت کی تو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ نئی جے آئی ٹی بنانا ضروری ہے کیونکہ جو پہلی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی اس میں ملزمان خود ملزم تھے اور غیر جانبدارانہ جے آئی ٹی سے انصاف کی کی کوئی توقع نہیں ۔عوامی تحریک کے سربراہ نے اعتراض کیا کہ جے آئی ٹی نے اپنی مرضی اور منشا سے یک طرفہ شہادتیں ریکارڈ کی ہیں اور حکومتی دبائو کی وجہ سے متاثرین حکومتی دبائو اور خوف کی وجہ سے جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے ۔چیف جسٹس نے اس قانونی نقطہ پر استفسار کیا کہ کیا استغاثہ دائر ہونے کے بعد نئی جے آئی ٹی بنائی جا سکتی ہے؟ ۔جس پر طاہرالقادری نے یہ جواز پیش کیا کہ ماضی میں سانحہ بلدیہ سمیت دیگر مقدمات پر دوبارہ جے آئی ٹی بنائی گئی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کی تقرری کی مرعات اور توسیع پر بھی اعتراضات اٹھائے اور نشاندہی کی کہ احتشام قادر کو جو مرعات دی گئی ہیں وہ نہ تو پہلے کسی پراسیکیوٹر کو دی گئیں اور نہ آئندہ کسی پراسیکیوٹر کو دی جائیں گی۔عدالت عظمیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے نئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دیئے جبکہ انسداد دہشت کی عدالت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمات میں سرکاری افسران کو بھی طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کو کیس کی

روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کونوٹس جاری کردیئے۔ ہفتہ کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے سانحہ پر غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دینے کی

درخواست کی۔جسٹس ثاقب نثار نے طاہر القادری سے مکالمہ کیاکہ آپ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے طاہرالقادری کو ہدایت دی کہ ہائیکورٹ نے آپ کی اپیل مسترد کی آپ سپریم کورٹ میں اپیل کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کو کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو

نوٹس جاری کردیئے۔جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کونئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی ہے، کیس میں مشکلات کے بار ے میں سپریم کورٹ کوآگاہ کیا،ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے وہ کیاجس کاحکم دیاگیاتھا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ کیس میں مشکلات کے بار ے میں سپریم کورٹ کوآگاہ کیا ہے ،ماڈل ٹاؤن میں پولیس نےوہ کیاجس کاحکم دیاگیاتھا،جے آئی ٹی رپورٹ سے اختلافی نوٹس غائب کردیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو فائرنگ کا حکم دینے والے بے نقاب ہونے چاہیئں، چیف جسٹس کونئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…