بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں کو ٹھکرانے پر عمران عباس پشیمان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی(شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں ’’رام لیلا‘‘ اور ’’عاشقی2‘‘ کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔فلم ’’عاشقی2‘‘ اور’’رام لیلا‘‘ کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے، ان فلموں نے اداکار آدتیہ رائے اور رنویر سنگھ کو راتوں رات بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا تاہم حیرانی کی بات ہے کہ ان دونوں فلموں میں پہلے پاکستانی اداکار عمران عباس کو کام کرنے کی

پیشکش ہوئی تھی۔حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں لیکن انہیں اس وقت بہت افسوس ہوا تھا جب انہوں نے بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلمیں ’’عاشقی 2‘‘ اور ’’رام لیلا‘‘ ٹھکرائی تھیں، یہ فلمیں بعد میں بہت ہٹ ہوئیں جب کہ میں نے وہ فلم کی جو زیادہ کامیاب نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ عمران عباس اب تک کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’’کری ایچر‘‘، ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور ’’جانثار‘‘ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…