اسلام آباد(مانییٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 11سے 12؍ دن تک کیلئے گیس ذخیرہ کرنے کیلئے مختلف حصوں میں زیرزمین گیس اسٹور تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی پر کام شروع کردیا ہے ، گیس ذخیرہ کرنےکیلئے روس پاکستان کی مدد کرے گا۔روزنامہ جنگ کےمطابق اس وقت پاکستان میں ذرہ برابر گیس ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں۔ پاکستان میں اندرون ملک گیس کی موجودگی تین سے چار (بی سی ایف ڈی) ہے جبکہ درآمد کی جانے والی گیس کی مقدار ایک اعشاریہ ایک بی سی ایف ڈی ہے۔
پاکستان میں حالیہ استعمال ہونے والی گیس کی مقدار 6؍ بی سی ایف ڈی ہے یہ مقدار 2020 ترکمانستان سے ایک اعشاریہ تین بی سی ایف ڈی ہوگی جس کی مالیت دس ارب ڈالرز (ٹی اے پی آئی) گیس کھلی مارکیٹ میں گرمیوں میں سستی جبکہ موسم سرما میں بہت بڑھ جاتی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کا مقصد گرمیوں میں گیس برآمد کرکے ذخیرہ کرنا ہے اور موسم سرما میں صنعتی مقاصد کیلئے مناسب قیمت پر بلا تعطل گیسکی فراہمی رکھی جائے۔