جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

آئی فون ایکس ایس ‘چارج گیٹ’ مسئلے کا حل متعارف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کے چارجنگ مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک حل پیش کیا ہے تاکہ صارفین کو اس مشکل سے بچایا جاسکے۔  آئی فون ایکس ایس یا آئی فون 10 ایس، اصل نام کیا ہے؟ گزشتہ ہفتے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایپل کے متعدد نئے آئی فونز نے چارج ہونے سے انکار کردیا تھا۔

جس پر سے اسے ‘چارج گیٹ’ کا نام دیا گیا تھا۔ متعدد صارفین نے ایپل سپورٹ کمیونٹیز، ریڈیٹ، میک ریومرز، ٹوئٹر اور یوٹیوب میں شکایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ان کے آئی فونز اس وقت تک چارج نہیں ہوتے جب تک اسکرین ایکٹیو نہ ہو، اس کے لیے انہیں لائٹننگ کیبل نکال کر فون کو دوبارہ چارجنگ کے لیے ری پلگ کرنا پڑتا ہے۔ آسان الفاظ میں آئی فون ایکس ایس یا آئی فون ایکس ایس میکس اس وقت چارج نہیں ہوتے جب وہ وال چارجر پر اسٹینڈبائی موڈ پر چارج ہورہے ہوں، ان میں بیشتر فونز منجمند ہوجاتے ہیں اور دوبارہ ری سیٹ کرنا پڑتے ہیں۔ اب اس مسئلے کے حل کے لیے ایپل نے حل نئے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ میں پیش کیا ہے۔ آئی او ایس 12.1 میں یہ اپ ڈیٹ کی جائے گی جو کہ فی الحال صرف بیٹا ورژن میں دستیاب ہے مگر بہت جلد صارفین کی ڈیوائسز میں اسے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔  مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس میکس کی اصل لاگت کیا ہے؟ ایپل نے باضابطہ طور پر اس بگ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی مگر رپورٹس کے مطابق آئی او ایس اپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ یہ مسئلہ صرف آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس تک محدود ہے مگر پرانے آئی فونز میں بھی یہ مسئلہ سامنے آیا، جس سے عندیہ ملا کہ درحقیقت یہ آئی او ایس 12 میں مسئلہ تھا، جس وجہ سے کمپنی کے لیے اس حل کرنا آسان ہے۔ یہ واضح نہیں کہ یہ بگ آئی او ایس میں کس وجہ سے آیا اور ایپل اس کے لیے آپریٹنگ سسٹم میں کیا تبدیلی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…