ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں آپ سے مزید قرض نہیں چاہیے بلکہ ہم نواز دور میں لیے گئے 6 ارب ڈالر کے قرضے۔۔! حکومت نے آئی ایم ایف حکام کو بڑا سرپرائز دے دیا، حیرت انگیز اقدام

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف حکام کو سرپرائز دیتے ہوئے نیا قرض لینے یا 2013 میں لیے گئے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دی ہیں۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے تجاویز پر رضامندی کے بعد پاکستان دو ہفتے تک حتمی فیصلہ کرے گا،

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے لیے گئے چھ ارب ڈالر قرض کی واپسی کا آغاز رواں مالی سال سے شروع ہوگا۔ وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو قرض لینا ضروری ہے۔ پاکستان وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے نیا قرض لینے کی بجائے قرض کی ادائیگی موخر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 2013ء میں 6 ارب ڈالر قرض لیا تھا اور شرائط کے مطابق اس قرض کی واپسی رواں مالی سال سے شروع ہونا ہے۔ رواں مالی سال 2018-2019 ء میں پاکستا ن نے آئی ایم ایف کو 300 ملین ڈالر کی پہلی قسط اور آئندہ مالی سال 2019-2020 ء میں 600 ملین ڈا لر اور 2020-2021 ء میں ایک بلین ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کو پاکستان نے چھ ارب ڈالر قرض کی ادائیگی 2026 تک کرنی ہے۔ پاکستان نے نئے قرض سے بچنے کے لیے قرض کی ادائیگی کو 2030ء تک موخر کرنے کی تجویز تیار کی ہے اور یہ تجویز آئی ایم ایف کو وزارت خزانہ کے حکام نے پیش کر دی ہے۔ ان تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے تک آئی ایم ایف پاکستانی حکومت کو آگاہ کرے گا۔  وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف حکام کو سرپرائز دیتے ہوئے نیا قرض لینے یا 2013 میں لیے گئے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کی تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دی ہیں۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے تجاویز پر رضامندی کے بعد پاکستان دو ہفتے تک حتمی فیصلہ کرے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…