اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا59400روپے پر مستحکم ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی گولـڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم رہی ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی
قیمت میں11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1192ڈالرسے بڑھ کر1203 ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میںاستحکام رہاجس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50926روپے پرمستحکم رہی۔