اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر نیشنل بینک، زرعی ترقیاتی بینک اور ایس ایم ای بینک کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے صدر نیشنل بینک، زرعی ترقیاتی بینک اور ایس ایم ای بینک کو عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ان کو عہدوں سے ہٹانے کااعلان کر دیا گیا ہے۔