اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خلیج فارس سے گزرنے والے مال بردار جہاز کو خبردار کرنے کے لیے اس پر گولیاں برسائیںگئی ہےں بحری جہاز کو بےن الااقوامی پانےوں سے گزرنے کے دوران نشانہ بناےا گےا ۔خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔گارگو جہاز ایران کے قبضے میںمال بردار بحری جہاز جس پر سنگا پور کا جھنڈا لہرا رہا تھا جب اسے نشانہ بناےا گےا ۔جہازوں کے انتظامی امور سے متعلق فرم کا کہنا ہے کہ جہاز کو محفوظ انداز میں متحدہ عرب امارات کی جانب موڑ دیا گیا۔ایران نے جمعرات کو انتباہ کرنے کے لیے فائرنگ کی جبکہ گذشتہ ماہ ایران نے ایک جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ایرانی کوسٹ گارڈز نے ’ایلپائن اٹرنٹی‘ جو کہ تیل اور کیمیکلز کے ٹینکرز پر مشتمل مال بردار جہاز ہوتا ہے کو نشانہ کیوں بنایا۔تہران کا موقف ہے کہ اس نے اس سے قبل ’میرسک ٹائگرس‘ نامی ایرانی کمپنی کے جہاز کو اس وجہ سے پکڑا کیونکہ اس کے اور ڈنمارک کی کمپنی کے درمیان ایک قانونی جھگڑا چل رہا تھا۔تاہم اس مال بردار جہاز کو گذشتہ ہفتے چھوڑ دیا گیا تھا۔ایران کی پیٹرولنگ کشتیوں نے 28 اپریل کو جزائر مارشل جانے والے اس مال بردار بحری جہاز کو، جس میں عملے کے 24 ارکان سوار تھے، راستے میں روک لیا تھا۔اس صورتحال کی وجہ سے امریکی بحریہ نے ابنائے ہرمز سے گزرنے والے نجی جہازوں پر اپنے جھنڈے لہرانے شروع کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی ضروریات کا 20 فیصد تیل ہر روز خلیج فارس کے راستے سے گزرتا ہے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی صدر براک اوباما خلیجی ریاستوں اور سعودی عرب کو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اس کے ساتھ کی جانے والی ڈیل پر اعتماد میں لے رہے ہیں ۔