جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

رانا مشہود نے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے متنازعہ بیان کیوں دیا؟عاصمہ شیرازی اصل وجہ سامنے لے آئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما رانا مشہود کی جانب سے دئیے گئے بیان پر معروف صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کا بیان کسی نہ کسی اسکرپٹ کا حصہ ضرور ہے۔ ن لیگ کی قیادت اپنے پتے سوچ سمجھ کر کھیل رہی ہے اسکے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں۔ن لیگ کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر بات کر کے اسٹیبلشمنٹ کو دوبارہ سیاست میں لانا اور اس پر نئی بحث کا آغاز کرنا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ضمنی انتخابات قریب ہیں اور اس لیے ن لیگ نے پنجاب کے لوگوں کی ذہنیت کو سمجھتے

ہوئے بھی یہ بیان دیا کیونکہ پنجاب اور وفاق میں نمبر گیم بہت قریب قریب ہےاور ویاں صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے . تیسرا اہم پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن بہت سوچ سمجھ کر اپنے تیر پھینک رہی ہے اور اس تیر کو نشانہ پر مارنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اب تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل میں کہا تھا  کہ انہیں رانامشہود کے اس بیان پر حیرت ہوئی ہے ۔یہ ان کا ذاتی بیان ہے اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…