جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

’’اب جہاز اور ہوٹل کا کرایہ تم اداکروگے‘‘ ایسا کیا ہوا کہ عمران خان نے اپنے لئے جہاز اور ہوٹل کا کرایہ معروف صحافی کو اداکرنے کا کہا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)’’اب جہاز اور ہوٹل کا کرایہ تم اداکروگے‘‘ایسا کیا ہوا کہ عمران خان نے اپنے لئے جہاز اور ہوٹل کا کرایہ معروف صحافی کو اداکرنے کا کہا؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم عمران خان کے بارے میں دلچسپ انکشافات کئے ہیں انہوں نے عمران خان کے بارے میں انکشاف کیا کہ

جب عمران خان سوجائیں تو بے شک انہیں ہلاتے رہیں، دھکے دیتے رہیں کچھ بھی کرلیں لیکن وہ نیند سے نہیں اُٹھتے لیکن ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ جب وہ ا ٹھ جاسکتے ہیں تو ساتھ ہی بھاگ دوڑ شروع کردیتے ہیں جب ان سے سوال کیاگیا کہ اب تو وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان بہت مصروف ہوچکے ہیں ان کے پاس تو اب سونے تک کا ٹائم نہیں ہوتاہوگا تو ہارون رشید نے اپنے اور عمران خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا انہوں نے کہا کہ ایک بار عمران خان کو امریکہ کی ایک یونیورسٹی نے مدعو کیاتھا لیکن آخر وقت پر یونیورسٹی والے مکرگئے جس پر عمران خان نے مجھ سے کہا کہ اب جہاز کاکرایہ اور ہوٹل کے فرسٹ کلاس کا کرایہ آپ اداکردیں جس پر میں نے حامی بھرلی لیکن جب ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے مجھے بتایاکہ میں نے وہاں سوتے ہوئے جانا ہے تاکہ میری نیند پوری ہوجائے اور میں باہر نکلتے ہی اپنا کام شروع کرسکوں، ہارو ن رشید نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں عمران خان کی عدم شرکت اور شاہ محمودقریشی کو بھیجے جانے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ اس اہم موقع پر عمران خان کو خود جانا چاہئے تھا عمران خان امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ملتے جس سے کافی فائدہ ہونا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…