بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے کا جنر ل اسمبلی سے خطاب کے دنیا بھر میں چرچے،پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے، مقبوضہ کشمیرمیں زبردست خیر مقدم

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آ ئی این پی) کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے۔اتوار کو چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی نے جرات کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

حریت رہنما علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں موت اور تباہی کا کھیل رک نہیں سکتا۔ انھوں نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ کہا بھارتی وزیرِ خارجہ کی تقریر جھوٹ سے بھرپور تھی۔قبل ازیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی بربریت کا کھل کر ذکر کیا۔یاد رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔انھوں نے کہا دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے۔اتوار کو چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی نے جرات کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…