ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد بھارت کا موقف بھی سامنے آگیا،پاکستان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بال بال بچ گیا ٗ خوش قسمتی سے بھارتی فوج کے حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحاظت اتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اپنے قریبی عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں گئے تھے ،

لائن آف کنٹرول کے قریب قائم بھارتی پوسٹ سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدہ ماحول میں لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی اطلاع دونوں جانب سے افواج کو پیشگی دی جاتی ہے اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمد کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر فائرنگ کر دی ٗبھارت کا یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے۔بی بی سی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند الزام عائد کیا کہ ایل سفید رنگ کے پاکستانی ہیلی کاپٹر نے اتوار کی دوپہر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔فارورڈ چیک پوسٹوں پر تعینات فضائی سنتریوں نے چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جس کا مقصد پائلٹ کو باور کرانا تھا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واپس جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے علاقے گلپر پر انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 13 منٹ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپس چلا گیا۔ایک بھارتی ایجنسی نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…