مظفر آباد(آئی این پی ) بھارتی فوج نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کر دیا ،ش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا‘صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ‘ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سمیت حریت قائدین کی فاروق حیدر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کی ہے جبکہ عالمی برادری سے بھارتی فورسز کی
جانب سے وزیر اعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پاکستانی گا ئو ں تروڑی میں سفر کرر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر ایل او سی پر طے شدہ حد سے تھوڑا آگے چلا گیا جس پر بھارتی پوسٹ سے ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا ۔ خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔راجہ فاروق حیدر اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سمیت حریت قائدین نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد بیس کیمپ کے حکمرانوں پر بھی حملے کر رہا ہے ۔ عالمی برادری بھارتی فورسز کا نوٹس لیں۔