اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دو ملکوں کے وزرا خارجہ کے درمیان خفیہ ملاقات کی تجویز کو رد کردیا ہے،روزنامہ جنگ کے مطابق رواں ہفتے نیو یارک میں ہونے والےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے وزراخارجہ کے درمیان خفیہ ملاقات کی تجویز کو رد کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں بہتری کیلئے مدد نہیں کرے گا۔پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے شاہ محمود قریشی نے ہفتے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
میں اجلاس سے خطاب کیا ہے جیسا کہ ان کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج دن میں پہلے ہی بات کرچکی تھیں۔ ذرائع نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں قیام کے دوران بھارتی بیوروکریٹس دونوں وزراخارجہ کے درمیان رسمی ملاقات کے حق میں متحرک تھے لیکن بھارتی وفد کھلم کھلا ایسا عمل نہیں کرسکتا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی ملاقات حکمران بی جے پی پارٹی کو ملک میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں مد نظر رکھتے ہوئے منسوخ کردی گئی ہے۔