اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو سعودی عرب سے10ارب ڈالر کی بجائے 2سے اڑھائی ارب ڈالر کا پیکیج ملنے کی توقع۔تفصیلات اگلے ہفتے طے کی جائیں گی اعلیٰ سطحی سعودی وفد جس میں خزانہ کے وزیر بھی شامل ہوں گے، اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے دوران اسلام آباد کی ادائیگیوں میں توازن قائم کرنے میں مدد دینے کیلئے تجاویز کو ایسے وقت میں حتمی شکل دی جائے گی جب کہ غیر ملکی کرنسی کے
ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس بات کے قوی اشارے ہیں کہ سعودی قیادت بہت جلد کیش کی صورت میں 2سے اڑھائی ارب ڈالر کا پیکج جبکہ تیل کی ادائیگیوں کی مد میں تاخیر کی سہولت دینے پر رضامند ہے۔ سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت سے متعلق بھی پیش رفت سامنے آئی ہے ،واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ سعوی عرب کا اہم دورہ کیا تھا جہاں یہ معاملات طے پائے تھے۔