ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دیناروں سے بھرا کویتی وفد کا بیگ کس پاکستانی اعلیٰ افسر نے چوری کیا تھا؟ ایسا نام سامنے آگیاکہ جان کر آپ کو بھی اسکی شرمناک حرکت پر یقین نہیں آئیگا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دیناروں سے بھرا کویتی وفد کا بیگ مبینہ طور پر چوری کرنے والا سرکاری افسر گرفتار۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے بعد کویتی وفد نے پرس اور بیگ کے گم ہونے کی شکایت پاکستانی حکام سے کی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر جیلانی نے اجلاس میں شریک تمام پاکستانی افسروں سے بیگ اور پرس کی گمشدگی کے بارے میں پوچھا لیکن اجلاس میں شریک تمام افسروں نے اس سے لاتعلقی ظاہر کی۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے حساس اداروں کو اس معاملہ کی چھان بین کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ اداروں نے جب ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر مذکورہ بیگ اور پرس کو چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔بعد میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر مذکورہ افسر سے بیگ اور پرس برآمد کر لیا۔سیکرٹری اقتصادی امور نے گزشتہ روز رات گئے مذکورہ افسر کے خلاف تھانہ سیکرٹیریٹ میں ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات  جار ی کر دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…