منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیاسی میدان میں بڑی گیم شروع، عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر لیا، دھماکہ خیز فیصلے، کھلبلی مچ گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں میں موجود اسٹیٹس کو، کو توڑ دیا ہے اور وہ آنے والے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں

اور اگر ضروری پڑی تو وہ اسمبلیاں بھی توڑ دیں گے۔ معروف صحافی نے اپنے پروگرام میں مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کو تیار ہو گئے۔ معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو یا تو علم تھا یا اندازہ تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے، اس فیصلے سے اسی لیے ان کو زیادہ بڑا دھچکا نہیں لگا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جہانگیر ترین اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے لیکن ظاہر ہے کہ وہ سیاست میں فعال رہیں گے۔ معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر دو گروپ ہیں، ایک جہانگیر ترین کا اور دوسرا شاہ محمود قریشی کا گروپ ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب شاہ محمود قریشی یہ چاہیں گے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں، معروف صحافی نے کہا کہ اگر موجودہ سیٹ اپ چلتا ہے تو شاہ محمود قریشی کی خواہش ہو گی کہ وہ وزارت خارجہ چھوڑ دیں اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالیں۔ معروف صحافی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے لیے وزارتِ خارجہ اکتاہٹ والا کام ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔  معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…